سرینگر:مرکزی وزارات ٹرانسپورٹ کے مطابق سنہ 2022 میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 648 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ان سڑک حادثات میں 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صرف چند گھنٹوں تک بند رہتی ہے اور سڑک کو بحال کرنے کے لیے جدید مشنری اور عملہ تعینات ہے جو سڑک کو کم وقت میں ٹڑیفک کے لیے بحال کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے حساس علاقوں میں فوری رسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہے جو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہے۔
قومی شاہراہ پر سڑکوں پر ہونے والی اموات کے واقعات کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ جو 260 کلومیٹر لمبی ہے پر 210 کلو میٹر پر فور لائنگ کام مکمل ہو چکا ہے۔ جس میں 21.5 کلو میٹر لمبی 10 سرنگوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ بقیہ 50 کلومیٹر میں فور لیننگ کا کام بشمول 6 سرنگیں (9.664 کلومیٹر لمبائی میں) اور وایاڈکٹ (6.02 کلومیٹر) پر کام جاری ہے جسے اگست، 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے
مزید پڑھیں: Road Accident in Udhampur جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، 10 زخمی
ہم آپ کو بتادیں کہ ٹریفک پولیس جموں و کشمیر کے مطابق جموں و کشمیر میں 2010 سے 2022 کے درمیان 76 ہزار 942 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 12, ہزار429 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 4 ہزار 983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔