ETV Bharat / state

رامبن میں 74 افراد اندرون خانہ قرنطینہ میں

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 74 افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

رامبن میں 74 افراد گھریلو قرنطینہ میں
رامبن میں 74 افراد گھریلو قرنطینہ میں
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 7:54 AM IST

ضلع انتظامیہ کے مطابق رامبن میں 74 افراد کو گھریلو قرنطینہ (متاثرہ و مشکوک افراد کو 14 روز تک الگ تھلگ کرنے کا عمل) میں رکھا گیا ہے، یہ افراد بیرونی ممالک اور ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ انتظامیہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے، اس کی گہرائی سے نگرانی کی جا رہی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ نے پہلے سے ہی تعلیمی اور تجارتی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کے تحت لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندیاں لگانے کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے پر روک اور بازاروں کو بند رکھنے کے حکم نامے جاری کیے ہیں۔ یہ حکم نامے اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.