ETV Bharat / state

تلنگانہ: پیدا پلی میں مال گاڑی کے 11 ڈبے پٹری سے اترے، ریل خدمات متاثر - TRAIN DERAILS

حادثہ راگھواپورم اور راماگنڈم کے درمیان پیش آیا۔ گاڑیاں کئی گھنٹے تک پھنسی رہیں۔ کئی ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

تلنگانہ: پیدا پلی میں مال  گاڑی کے 11 ڈبے پٹری سے اترے، دوسری ٹرینیں متاثر
تلنگانہ: پیدا پلی میں مال گاڑی کے 11 ڈبے پٹری سے اترے، دوسری ٹرینیں متاثر (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 10:14 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے پیداپلی ضلع میں بدھ کی صبح ایک مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ معلومات کے مطابق مال گاڑی کی تقریباً 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ اس حادثے پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) حکام نے کہا کہ 20 مسافر ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ غازی آباد سے قاضی پیٹ جانے والی یہ مال ٹرین لوہے کے کائل لے کر جا رہی تھی۔ یہ حادثہ پیداپلی میں راگھواپورم اور راماگنڈم کے درمیان پیش آیا۔ اس حادثے کے بعد کئی ٹرینیں کئی گھنٹوں تک رکی رہیں، جس کی وجہ سے دہلی اور چنئی کے درمیان ریل ٹریفک میں خلل پڑا۔

مال گاڑی اور مسافر ٹرینیں دونوں متاثر ہوئیں:

مال گاڑی کی 11 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث سپرفاسٹ ایکسپریس، مسافر اور دیگر مال گاڑیاں بھی ریلوے ٹریک پر پھنسی رہیں۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔ حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:انڈین آئل کارپوریشن کے اے بی یو پلانٹ میں دھماکہ، مینیجر سمیت 12 افراد جھلس کر ہلاک

اس حادثے کی وجہ سے مال گاڑیاں اور مسافر ٹرینیں دونوں متاثر ہو رہی ہیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریلوے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ساتھ ہی ریلوے اس پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی حادثہ نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.