ETV Bharat / state

Road Accident In Ramban رامسو سڑک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی - جموں وکشمیر پولیس

رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 3 امرناتھ یاتری زخمی ہوگئے۔ وہیں مگرکوٹ کے مقام پر ایک ٹرک کی زد میں آنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کی شناخت پورن سنگھ ولد جودھ رام کے طور پر ہوئی ہے۔

4-injured-in-different-road-accidents-in-ramban
رامسو سڑک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 9:08 PM IST

رامسو سڑک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی

رامبن:جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کا نہ رکنے والا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 3 امرناتھ یاتری زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق رام بن ضلع کے رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گاڑی کے پلٹنے کے نتیجے میں تین امرناتھ یاتری معمولی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت آدرش کمار، منجو شرما ور انکوش شرما ساکنان جموں کے بطور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
وہیں بعد دوپہر کو قومی شاہراہ پر مگرکوٹ کے مقام پر ایک ٹرک کی زد میں آنے سے پورن سنگھ ولد جودھ رام شدید طور سے زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو رامسو پولیس و ہمالین کیو آر ٹی و ایس ڈی آر ایف کے جوانوں نے پی ایچ ڈی رامسو پہنچایا جہاں ابتدائی علاج و معالجے کے بعد زخمی کو مزید علاج و معالجہ کے لیے رامبن ریفر کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گہری چوٹیں لگنے کے بحث مزید علاج کے لیے میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Three amarnath yatris injured رام بن سڑک حادثے میں تین امر ناتھ یاتری زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.