ETV Bharat / state

کورونا وائرس: رامبن میں 200 ملازمین کے نمونے لیے گئے - ملازمین کی کورونا جانچ

جموں و کشمیر میں پہاڑی ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹیو کمپلیکس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 200 ملازمین کے نمونے لیے گئے۔

کورونا وائرس: رام بن میں 200ملازمین کے نمونے لیے گئے

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:09 PM IST

ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹیو کمپلیکس میں حالیہ دنوں تین افراد کے کورونا وائرس سے مثبت آنے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس جانچ مہم تیز کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور مثبت افراد کی نشاندہی کے لیے جمعہ کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کووڈ 19 کی جانچ کے لیے تقریباً 200 ملازمین کے نمونے لیے گئے۔

کورونا وائرس: رام بن میں 200ملازمین کے نمونے لیے گئے

اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان نے کہا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے کے لئے اس مرض کی تشخیص بہت ضروری ہے جس کے چلتے ضلع میں کورونا جانچ مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔'

انہوں نے ملازمین کے علاوہ عام شہریوں سے بھی رضاکارانہ طور اپنے نمونے دینے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ایسے کورونا متاثرہ افراد جن میں وائرس کی علامات نہ پائی جاتی ہوں اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ میں رہ سکتے ہیں۔'

مزید پڑھیں: دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.62 کروڑ سے زائد

واضح رہے کہ ضلع ایڈمیسٹریٹیو کمپلیکس رامبن میں تین ملازمین کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سبھی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹیو کمپلیکسز میں کام کر رہے ملازمین کی کورونا جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع رامبن میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 661 ہوگئی ہے جبکہ 640 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 21 مثبت افراد کا ضلع میں قائم کووڈ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.