ٹرک میں سوار ایک شخص لاپتہ اور ایک زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق آج علی الصبح جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مال بردار ٹرک زیر نمبر JK01P_0416 جموں سے سرینگر کی طرف آرہا تھا کہ کرول کے مقام پر ٹرک سڑک سے پھسل کر دریا چناب میں گر گیا۔
اس پر سوار ڈرائیور محمد شفیع ولد غلام محمد ساکنہ قاضی کنڈ آننت ناگ چناب میں ڈوب گیا جس کی لاش ابھی نہیں ملی، جب کہ محمد عمر (19) ولد محمد امین وگے کو زخمی حالت میں ضلح ہسپتال رام بن منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے۔
لاپتہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
آخری خبر ملنے تک لاش کو بازیاب نہیں کیا جاسکا تھا بتایا جاتا یہ حادثہ صبح قریب 4 بجے پیش آیا تھا۔
رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے اور لاش کو بازاب کرنے کی کوشش جاری ہے۔