ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنے کی پاداش میں نوجوان گرفتار - سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو

Youth Arrested in rajouri پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجوری پولیس نے سوشل میڈیا پر حساس ویڈیو شیئر کرکے، ایک خاص طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔نوجوان نے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 295 اے اور 505 آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 57 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

Etv BharatYouth Arrested For Sharing 'Sensitive' Video On Social Media in rajouri
راجوری میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنے کی پادائش میں نوجوان گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 6:21 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کوٹرنکہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنے کی پادائش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجوری پولیس نے سوشل میڈیا پر حساس ویڈیو شیئر کرکے ایک خاص طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نوجوان کی گرفتاری عمل میں لا کر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع نے ملزم کی شناخت محمد یاسر کے بطور کی ہے۔
پولیس نے اس غیر قانونی فعل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 295 اے اور 505 آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 57کے تحت پولیس تھانہ کنڈی میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

بتادیں کہ جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے ایسے ویڈیوز، ٹیکسٹ یا آڈیوز جو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے یا امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے کے باعث ہوں، پوسٹ کرنے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پوسٹوں کو شیئر کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس کسی بھی شر پسند عنصر کو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.