راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی کی ایک ٹیم نے خصوصی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروشی سمیت دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں مطلوب تین ’’مطلوب مجرموں‘‘ کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔ ‘Wanted criminals’ Jailed in Rajouriپولیس ذرائع کے مطابق جیل روانہ کیے گئے ددو افراد - محمد عارف ولد محمد فاروق ساکنہ کھبلان، تھنہ منڈی اور جاوید اقبال ولد محمد اشرف ساکنہ بنگھائی، تھنہ منڈی - چوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے۔
راجوری پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد منشیات فروشی میں ملوث تھے جبکہ ان کی تحویل سے مسروقہ مال بھی برآمد ہوا ہے۔ انکے خلاف U/S 107/110/151 CrPC مقدم کیا گیا ہے ایگزیکٹو مجسٹریٹ تھنہ منڈی، ساحل علی شاہ، نے انہیں احتیاطی حراست کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ڈھنگری بھیج دیا۔ Three persons Jailed in Rajouriپولیس ذرائع کے مطابق ایک اور ملزم امجد محمود ولد محمد ظفر سکنہ بدھا کنہ، تھنہ منڈی، چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کے بعد درج مقدمات میں چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد انہیں بھی عدالتی تحویل میں ڈسٹرکٹ جیل ڈھنگری بھیج دیا گیا ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 128/2019 یو۔ /S 279/304_A RPC، FIR نمبر 56/2022 u/s 379 IPC، FIR نمبر۔ 76/2022 کے تحت 457/380 IPCدرج ہیں۔
مزید پڑھیں: بیگو سرائے میں اسلحہ کے ساتھ 7 بدمعاش گرفتار