جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے بائی نمبل گاؤں سے تعلق رکھنے والے ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کے ایک رکن نے 303 رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، جو اسے دفاعی کمیٹی کے حصے کے طور پر جاری کی گئی تھی۔ مرنے والے کی شناخت سریش کمار شرما ولد سکھدیو شرما ساکن بائی نمبل گاؤں کے طور پر کی گئی ہے، جو راجوری ضلع کے کنڈی تھانے کے تحت آتا ہے۔ سرکاری بیان میں، پولیس نے کہا کہ پیر کی شام دیر گئے، راجوری کے کنڈی تھانے کے بائی نمبل گاؤں میں ایک واقعہ پیش آیا ،جس میں سریش کمار نامی ایک شخص ساکنہ بائی نمبل نے وی ڈی سی کے حصے کے طور پر اسے جاری کردہ ہتھیار سے خودکشی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:Prostitution Racket Busted in Srinagar سرینگر میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، چھ افراد گرفتار
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لےکر سی ایچ سی کنڈی میں رکھا ہے۔ جہاں صبح اس کاپوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ جس کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کےحوالے کیا جائے گا۔ پولیس نےاس معاملےمیں پولیس تھانہ کنڈی میں ایک کیس درج کرکےتحقیقات شروع کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلوم ہواہہے کہ دیر شام ایک شخص نے VDC کی جانب سے جاری کردہ رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی ہے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کاروائی شروع کردی گئی۔