ETV Bharat / state

Army Ambulance Falls Into Gorge راجوری میں فوجی ایمبولنس حادثے کا شکار، دو فوجی جوان ہلاک - Army Ambulance Met with Accident

ہفتہ کے روز راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک فوجی ایمبولنس گہری کھائی میں جا گرنے سے دو فوجی جوانوں کی موت واقع ہوگئی۔

two-soldiers-killed-as-army-vehicle-falls-into-gorge-in-rajouri
راجوری میں فوجی گاڑی حادثہ کا شکار، دو فوجی ہلاک
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 3:27 PM IST

Updated : Apr 29, 2023, 5:19 PM IST

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک فوجی ایمبولنس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں دو فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کے روز راجوری کے ڈنگنن نالہ کے نزدیک ایک ڈونگی گالا علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک فوجی ایمبولنس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں ایمبولنس کا ڈرائیور اور ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ تاہم دوران علاج دونوں فوجی اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔ مہلوک فوجی جوانوں کی شناخت بہار کے حوالدار سدھیر کمار اور راجوری کے پرم ویر شرما کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تمام قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشوں کو اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: Poonch Attack فوجی گاڑی پر حملے کیلئے اسٹیل کوٹڈ گولیاں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا، دلباغ سنگھ

واضح رہے کہ پونچھ کے باٹھا دوریاں جنگلی علاقے میں 20 اپریل کو ایک فوجی گاڑی میں اچانک آگ لگنے سے پانچ فوجی جوان جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے ممکنہ طور پر گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کے بعد فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی۔سکیورٹی فورسز نے اس حملے کے بعد تقریباً 200 سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہیں جن میں کچھ افراد کو بعد میں رہا بھی کیا گیا۔ اس واردات کی جو ابتدائی فوٹیج سامنے آئی تھی اس میں مقامی جونوانوں کو آگ میں جھلس رہے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ حکام نے نیشنل انوسٹی گیشن ایجسنی کی ایک ٹیم کو اس واقعے کی تحقیقات کیلئے پونچھ روانہ کردیا تھا ۔ جس سڑک پر یہ واردات رونما ہوئی اسے تین دن تک عام لوگوں کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

Last Updated : Apr 29, 2023, 5:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.