ETV Bharat / state

راجوری: حادثے میں 2 افراد کی موت - وارثین کے سپرد

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع راجوری میں ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔

راجوری: حادثے میں 2افراد کی موت
راجوری: حادثے میں 2افراد کی موت
author img

By

Published : May 25, 2021, 11:48 AM IST

ضلع راجوری کے بلاک ڈونگی میں چلاس کے مقام پر ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت واقع ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق زمین جوتتے وقت ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے اس پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور ضلع ہسپتال پہنچایا۔ تاہم دونوں افراد کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔

فوت ہونے والے افراد کی شناخت 38سالہ خادم حسین ولد محمدعبد اللہ ساکن چلاس اور محمد الطاف ولد محمد ابراہیم ساکنہ جٹوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کے بعد فوت ہوئے افراد کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے وارثین کے سپرد کر دیا۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.