ETV Bharat / state

راجوری: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر - فائر اینڈ ایمرجنسی

راجوری کے تھنہ منڈی میں آتشزدگی کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

راجوری: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
راجوری: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:52 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔

تھنہ منڈی کے ہسپلوٹ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب محمد معروف ولد محمد کبیر کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فانا مکان کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔

راجوری: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

آگ کی ورادات میں گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم مکان مکمل طور تباہ ہو گیا جبکہ مقامی باشندوں کے مطابق اس میں موجود لاکھوں کی املاک بھی خاکستر ہو گئیں۔

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثات علاقے میں رونما ہوتے رہتے ہیں۔ تاہم علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی کی خدمات میسر نہ ہونے سے لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

مقامی باشندوں نے علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات شروع کرنے کے علاوہ متاثرہ شخص کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.