اس موقع پر سردار نرمان سنگھ نے کہا کہ' ایک جانب مرکزی سرکار مغربی بنگال میں ڈاکٹرز کے ساتھ مار پیٹ پر ڈاکٹروں کے تحفظ کی بات کرتی ہے، لیکن ملک کے دیگر حصوں میں اقلیتوں پر ہورہے تشدد پر مرکز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے'۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ فوری پر خاطیوں کے خلاف ضرروی کارروائی کا حکم دیا جائے اور ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے اقدامات کیے جائیں'۔
واضح رہے کہ سکھ ڈرائیور کی گاڑی پولیس اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد سکھ ڈرائیورز اور پولیس کے درمیان معاملہ طول پکڑ لیا تھا۔
گزشتہ روز ڈی سی پی کو اس معاملے میں شامل اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
فی الحال تین پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔