ETV Bharat / state

راجوری: سڑک کی مرمت کے دوران رہائشی مکان کو نقصان - رہائشی مکان کو بھی نقصان

سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی مرمت کے دوران رہائشی مکان کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

راجوری: سڑک کی مرمت کے دوران رہائشی مکان کو نقصان، معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 9:38 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں پی ایم جی ایس وائی (PMGSY) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے حکام پر سڑک کی تعمیر کے دوران غفلت شعاری کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

تھنہ منڈی، راجوری میں پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

احتجاج کررہے لوگوں نے بتایا کہ تھنہ منڈی علاقے میں قاضی محلہ - مجہور طوطا 5 کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کے دوران غفلت شعاری کا مظاہرہ کیا گیا جس کے سبب سڑک کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے رہائشی مکانات اور کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے پہاڑی علاقہ میں اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سڑک کی تعمیر انجام دی گئی جس کے سبب شکیل احمد نامی ایک مقامی باشندے کی زمین ڈہہ گئی۔

مزید پڑھیں: راجوری: سڑک کی خستہ حالی پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاج کررہے لوگوں نے کہا کہ زمین ڈہہ جانے کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ شکیل احمد کے رہائشی مکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق مکان رہائش کے قابل نہیں رہا۔

انہوں نے انتظامیہ سے پی ایم جی ایس وائی کو اصول و ضوابط کے مطابق کام کرنے کی ہدایت دیے جانے کے علاوہ متاثرہ کی امداد اور باز آبادکاری کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.