وادی کشمیر اور چناب سمیت خطہ پیر پنچال کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری Snowfall in Pir Panjalاور بارشیں ہوئیں۔
خطہ پیر پنچال خصوصا راجوری کے باشندوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ خصوصا محکمہ سیاحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیر پنچال کو نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔
راجوری کے باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے راجوری کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات Rajouri residents demand Pir Panjal range to be developed as tourist Destination نہیں اٹھائے جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں - جہاں برفباری ہوتی ہے - کی طرح راجوری کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے دیدہ زیب اور قدرتی مناظر سیاحوں کو راغب کر سکتے ہیں تاہم محکمہ سیاحت کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے۔
مزید پڑھیں: Heavy Snowfall in Sonmarg: سونمرگ میں برفباری، درجنوں افراد ہوٹلوں میں محصور
انہوں نے مزید کہا کہ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیئے مقامی سیاحی راجوری کا رخ کرتے ہیں تاہم خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
راجوری کے باشندوں نے راجوری سمیت خطہ پیر پنچال کو سیاحتی نقشے پر لانے، سیاحوں کے لیے بنیادی ڈھانچے میں تقویت لانے خصوصا سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیے جانے کی اپیل کی ہے۔ جس سے نہ صرف جموں و کشمیر کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مختلف وسائل بھی مہیا ہونگے۔