ETV Bharat / state

Rajouri Civilian Killing پوچھ گچھ کے لیے 50 سے زائد افراد پولیس حراست میں

راجوری کے ڈانگری علاقے میں ہوئے حملہ کے بعد جہاں حفاظتی اہلکاروں نے دو درجن سے زائد دیہات میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے وہیں اب تک درجنوں  افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ More than 50 persons Detained in Rajouri

پوچھ گچھ کے لیے 50سے زائد افراد پولیس حراست میں

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 5:45 PM IST

راجوری: جموں کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے ڈانگری علاقے میں شہری ہلاکتوں کے معاملہ میں اب تک 50 سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے، وہیں حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم نویں دن بھی جاری ہے۔ جبکہ چند روز قبل مزید حفاظتی دستوں کو جموں و کشمیر طلب کیا گیا تھا۔ Rajouri Police Detained Dozens for Questioning

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم جنوری کو ضلع راجوری میں ہوئے حملے کے بعد انتظامیہ نے حفاظتی صورتحال کے پیش نظر اب تک درجنوں افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک حملہ آوروں کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ ادھر، ولیج ڈیفینس گارڈز کو پھر سے مضبوط کیا جا رہا ہے اور رپورٹس کے مطابق سی آر پی ایف نے منگل وی ڈی سی ممبران کو اسلحہ کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ جدید اسلحہ سے بھی لیس کیا ہے۔

راجوری میں حملہ آوروں، عسکریت پسندوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو حکام تک پہنچانے کی غرض سے پولیس نے پوسٹرز چسپاں کیے ہیں جن میں عسکریت پسندوں کے بار میں مصدقہ اطلاع دینے والے افراد کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد اب تک پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران اب تک دو درجن سے زائد دیہات میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے جہاں حملے سے پہلے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: Weapons Provided to VDC Members راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ فراہم

قابل ذکر ہے کہ ضلع راجوری کے ڈونگری علاقے میں یکم جنوری دیر شام گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد کے ایک گھر میں فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ اس میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اگلی صبح حملہ کے مقام پر ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس میں دو معصوم بچے فوت ہو گئے۔ دو روز قبل زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ اب تک اس حملہ میں سات افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.