ETV Bharat / state

راجوری: الگ الگ حادثات میں پانچ افراد ہلاک - جموں وکشمیر کی خبریں

ضلع راجوری میں دو الگ الگ حادثات میں ماں بیٹی اور دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

الگ الگ حادثات میں پانچ افراد  ہلاک
الگ الگ حادثات میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 5:22 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیش آئے حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دو روز قبل ضلع راجوری کے چٹیار علاقے سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹی دریا میں بہہ گئی تھیں۔ پولیس و سیول انتظامیہ ومقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن چلاتے ہوئے گزشتہ روز ماں کی نعش اور اتوار کے روز بیٹی کی لاش کو برآمد کیا۔ لیگل فارملٹیز کےبعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

الگ الگ حادثات میں پانچ افراد ہلاک

وہیں دیر رات نوشہرہ کے لام علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو سگھے بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور چار دیگر زخمی ہیں۔

حادثے کی خبر سنتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کی مگر تین نوجوان موقع پرہی دم توڑ گئے تھے۔ چار زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالح راجوری علاج کیلے لایا گیا۔ ڈاکٹروں کےمطابق ان تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس سلسے میں پولیس تھانہ نوشہرہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.