راجوری: جموں و کمشیر کے ضلع راجوری کے ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا اور ساتھ ہی جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ گذشتہ دنوں عبدالقیوم میر کا لڑکا شعیب لون بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کر رہا تھا کہ اس دوران سڑک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے بعد انہیں بنگلہ دیش کے ایک ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا، جس کے بعد کچھ روز قبل راجوری ڈاک بنگلہ میں بے جے پی کی ایک ورکر مٹینگ میں شعیب کے اہل خانہ نے رویندر رینہ سے شعیب کی ہندوستان منتقلی کے بارے میں بات کی تھی، جس پر رویندر رینہ نے اسی وقت مرکزی سرکار سے رابطہ کر کے شعیب لون کو دہلی کے ایمس ہسپتال میں منتعقل کیا جہاں پر اب وہ زیر علاج ہے Rajouri DDC Member thanked the Prime Minister۔
مزید پڑھیں:
ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر نے ضلع راجوری کی عوام کی طرف سے باالخصوص شعیب کے اہل خانہ کی طرف سے بی جے پی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جلد ہی اس مسلے پر غور کر کے شعیب کو ہندوستان منتقل کیا۔