راجوری: ڈی ڈی سی ممبر تھنہ منڈی عبدالقیول میر نے ضلع کے ڈاک بنگلوو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر رویندر رینہ کی موجودگی میں کانگرس پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ DDC member Quits Congress Joins BJP ان کے ہمراہ کئی دیگر سیاسی و سماجی کارکنان نے بھی بی جے پی کی رکنیت اختیار کر لی۔ ڈاک بنگلوو راجوری میں بی ڈی سی ممبر تھنہ منڈی نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔
بی جے پی میں شامل ہونے ولاے بیشتر سیاسی لیڈران و کارکنان کانگرس سے تعلق رکھتے تھے اور بی جے پی کی جانب سے ڈاک بنگلوو میں منعقدہ پارٹی میٹنگ کے دوران بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ DDC Member Abdul Qayoom Joins BJP ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے زمینی سطح پر چلائی جانے والی اسکیموں اور غریب دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ حد بندی کمیشن میں ایس ٹی کے لیے خصوصی نشست ریزرو رکھنے پر انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔