ETV Bharat / state

راجوری: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 7:47 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی (PMGSY) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اصول و ضوابط کے مطابق رابطہ سڑک کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

راجوری: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج
راجوری: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں 10 کلومیٹر طویل منیہال - درہ رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت میں اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مقامی باشندوں کے مطابق 10 کلومیٹر طویل منیہال - درہ رابطہ سڑک کی مرمت کا کام 9 سال قبل شروع کیا گیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں سڑک کی مرمت و میگڈمائزیشن کا کام پھر سے شروع کیا گیا تاہم ان کے مطابق محکمہ کی جانب سے قواعد کے برخلاف تعمیری کام انجام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے دوران پانی کی نکاسی کا کوئی معقول انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔ وہیں سڑک کے اطراف میں پروٹیکشن والز وغیرہ کو برائے نام تعمیر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: راجوری: بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث سڑک کے اطراف میں حفاظتی دیوار تعمیر کرنا ناگزیر ہے۔ تاہم ان کے مطابق پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے سڑک کے اطراف میں حفاظتی دیواریں تعمیر نہیں کی جا رہیں۔ وہیں پانی کی نکاسی کا بھی معقول انتظام نہیں کیا جا رہا۔

مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وہیں انہوں نے تعمیراتی کام کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.