ETV Bharat / state

Rajouri Judicial Complex Theft Case راجوری جوڈیشل کامپلکس چوری معاملہ میں تحقیقات کا آغاز - جموں و کشمیر خبر

راجوری میں ضلع کورٹ کمپلیکس سے کچھ ضبط شدہ سامان اور عدالتی کیسز سے متعلق اشیا کی چوری کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس معاملہ میں حکام نے ایک افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

پانچ پولیس اہلکارمعطل
پانچ پولیس اہلکارمعطل
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 9:51 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری میں ضلع عدالت کے احاطے سے کچھ ضبط شدہ سامان اور کیس سے متعلق اشیاء چوری کر لی گئیں۔ اس معاملے میں ایک افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کچھ چوروں نے کل رات راجوری کے ضلع عدالت کے احاطے کے 'ملخانہ' کا تالا توڑا اور سامان لے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ کا تجزیہ کیا ہے اور تکنیکی شواہد کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پکڑا گیا ہے۔ راجوری کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امرت پال سنگھ نے اے ایس آئی طارق محمود، سارجنٹ محمد شفیق اور اسپیشل پولیس افسران غلام نبی، محمد منشی اور مرتضیٰ خان کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جلد ہی کوئی پیش رفت متوقع ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری اس معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

پولیس کی جانب سےچوری شدہ مال کی فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے۔ البتہ اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ ضبط شدہ مال میں سے کافی اشیا غائب ہیں۔ پولیس نے راجوری شہر کے چند لوگوں کو شک کی بنا پر حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لےرہی ہے۔ اس معاملہ پرو بارایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورٹ کمپلکس میں چوری ہونابڑی تشویش کی بات ہے۔ پولیس کو چاہیے کہ اس معاملہ جلد از جلد کاروائی کرتے ہوئے اس معاملہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرے۔

مزید پڑھیں: JK Police on Fraud Income Tax Evasion : انکم ٹیکس چوری پر جموں کشمیر پولیس کا افسران کو تنبیہہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.