راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھانہ منڈی کے بھروٹ علاقہ میں پہاڑی طبقہ کے لوگوں نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی خاص کر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور وبودھ گپتا نے پہاڑی طبقہ کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تھانہ منڈی کے بھروٹ علاقہ میں ایک تقریب کے دوران سرپنچ عبدالرشبد ٹھکر، تنویر حسین مرزا، عباس قاضی اور مولوی صابر کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعدادا میں لوگوں نے پہاڑی علاقوں کے باشندوں کے جائز مطالبات کے پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ Paharis Express Gratitude for Inclusion in ST Category
اس موقعے پر مقررین نے کہا کہ پہاڑی طبقہ گذشتہ سات دہائیوں سے اپنے مطالبات کے لیے جد و جہد کر رہا تھا تاہم گزشتہ ماہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے راجوری دورے کے دوران یہ عہد کیا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے مشاورت کے بعد بہت جلد پہاڑی طبقہ کو اس کے حقوق دلوائیں گے، چنانچہ دو روز قبل مرکزی حکومت کی جانب سے پہاڑی برادری کو ایس ٹی کا درجہ دینے کے طویل عرصے سے زیر التواء مطالبہ کو تسلیم کر لیا گیا، جس پر پہاڑی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti on Kashmir Situation کشمیر کے وجود کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی، محبوبہ مفتی
عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اہم ترین فیصلے صرف بی جے پی کر سکتی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر لیا جائے گا۔ وہیں پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھی جمعرات کو جموں و کشمیر میں پہاڑی برادری کو ایس ٹی کا درجہ دینے پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔