راجوری کی پنچایت گھبر 21ویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ گھبرعلاقہ میں ابھی تک لوگ بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔
ضلع ہیڈکوارٹر راجوری سے 40 کلومیٹر دور بدہل کی پنچایت گبھر کے ورڑ نمبر 6 گجر محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخابات سے لیکر اسمبلی و پارلیمنٹ الیکشن تک ہمارے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں، مگرووٹ وصول کرنے کے بعدکوئی بھی ہماری طرف نہیں دیکھتا۔
پنچایت کےنائب سرپنچ ارشدحسین میر نےکہاکہ پنچایت گھبرکی وارڈنمبر6 کےلوگ ابھی تک بنیادی سہولیات سےمحروم ہے۔
کئ بار ضلع انتظامیہ وجموں وکشمیر کی انتظامیہ سےاس سلسلےمیں اپیل کی گی مگرابھی تک اس مسئلےکاکوئی حل نہیں نکل سکا۔
مزید پڑھیں:فوج کی جانب سے سوپور میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
نائب سرپنچ نےضلع انتظامیہ و گورنرانتظامیہ سےاپیل کی ہیکہ اس مسئلےکی طرف توجہ دیں تاکہ عوام اس ڈیجٹل انڈیا کےزمانےمیں کم از کم بنیادی سہولیات سےمستفید ہوسکے۔