ETV Bharat / state

Road Accident In Rajouri راجوری سڑک حادثہ میں نو مسافر زخمی - راجوری میں 9 مسافر زخمی

سرحدی ضلع راجوری کے کوٹرناکہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں نو مسافر زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتل منتقل کیا گیا۔

Nine passengers injured in Rajouri road accident
راجوری سڑک حادثہ میں نو مسافر زخمی
author img

By

Published : May 18, 2023, 3:30 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کوٹرناکہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نو مسافر زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح راجوری کے کوٹر ناکہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔ اس حادثہ میں 9 مسافر زخمی ہوئے ہے، جن کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

دریں اثناہ آج جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے برسو علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 2 غیر مقامی افراد ہلاک جبکہ 9 دیگر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ جموں سے سرینگر آرہا ایک ٹیمپو کو پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے پی ایچ سی اونتی پورہ پہنچایا گیا۔متوفین کی شناخت لکشمن دمکا ساکن جھار کھنڈ اور سمن دیوی چٹر پوری ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں: Awantipora Road Accident اونتی پورہ سڑک حادثہ، دو غیر ریاستی افراد جاں بحق، نو لوگ زخمی

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.