جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرانو علاقے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے دریا سے ایک لاش برآمد کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 15 نومبر کو رنجیت کمار ولد ناتھ رام ساکن سرانو اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔ Body recovered from river in Saranu
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز راجوری کے سرانو علاقے میں لاپتہ شہری کی لاش برآمد کی گئی جس کے بعد طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یہ بھی پڑھیں: Body fished out from Jhelum : دریائے جہلم سے 25سالہ نوجوان کی لاش برآمد
یو این آئی