ETV Bharat / state

People Repairing Road in Rajouri مقامی لوگوں نے خود ہی سڑک کی مرمت کا بیڑہ اٹھایا - کالاکوٹ تاسیوٹ سڑک کی مرمت

یپورمنڈل کالاکوٹ کے لوگوں نے چندا اکھٹا کر کے خود ہی بجری منگوا کر سڑک کی مرمت خود شروع کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر روز اس سڑک سے سینکڑوں لوگوں کا گزر ہوتا ہے جس کے باعث ہماری گاڑیوں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ کئی بارتحصیل انتظامیہ، ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ گورنر انتظامیہ سے بھی اس سڑک کی مرمت کے لیے التجا کی گئی، لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

لوگوں نے خود سڑک بنانے کا بیڑہ اٹھا یا
لوگوں نے خود سڑک بنانے کا بیڑہ اٹھا یا
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 1:55 PM IST

لوگوں نے خود سڑک بنانے کا بیڑہ اٹھا یا

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کےکالاکوٹ علاقہ میں لوگوں کی جانب سےانتظامیہ کےخلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا گیا۔ بیوپارمنڈل کالاکوٹ نے بازار کو بند رکھنے کی کال دی، جس کے بعد پورا بازار بند رہا اور دوکاندار اور مقامی لوگوں نے مل کر کالاکوٹ تاسیوٹ سڑک کی مرمت کاکام خود شروع کیا۔ جس میں کالاکوٹ کےمختلف علاقوں سے لوگوں نےشرکت کی قابل ذکر ہے کہ کالاکوٹ تا سیوٹ 22 کلومیٹر سڑک کی اتنی خستہ حالت ہے کہ پیدل چلنا بھی لوگوں کے لیے دشوار ہے۔

یپور منڈل کالاکوٹ کے لوگوں نے چندا اکھٹا کر کے سڑک کی مرمت کے لیے بجری منگواکر اس کی مرمت خودشروع کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر روز اس سڑک سے سینکڑوں لوگوں کا گزر ہوتا ہے جس کے باعث ہماری گاڑیوں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ کئی بار تحصیل انتظامیہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ گورنر انتظامیہ کو بھی اس سڑک کی مرمت کے لیے التجا کی گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Soinad Residents demand road connectivity: ترال سویناڈ، گجر بستی سڑک رابطہ سے محروم

لوگوں نےکہا کہ محکمہ پی ڈبلیوڈی میں بھی کئی بار ہم لوگوں نے عرضی دی، لیکن پی ڈبلیوڈی کی جانب سے کوئی خاطر توقع جواب نہیں ملا۔ سڑک کالاکوٹ سے سیوٹ وجموں کو جوڑتی ہے۔ مگر اس کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگ اس سڑک کارخ کرنا چھوڑ دیے ہیں، جس کا اثر کالاکوٹ بازار میں دوکانداروں کے کاروبار پر نظر آرہا ہے۔ اگر کسی مریض کو اسپتال لے جانا ہو تو دو گھنٹے ہمارے 22 کلو میٹر کا سفر طے کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ ان سب مائل کے درمیان ہم لوگوں نے طیے کیا ہے کہ اب ہم خود اس سڑک کو بنانے کا بیڑہ اٹھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.