ETV Bharat / state

Amit Shah to Visit Rajouri مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تیرہ جنوری کو راجوری کا دورہ کریں گے - راجوری میں عسکریت پسندوں کا حملہ

مرکزی داخلہ امت شاہ تیرہ جنوری کو جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری علاقہ کا دورہ کریں گے۔ اس کی اطلاع بی جے پی کے ایک سینیئر رہنما نے ای ٹی وی بھارت کو دی۔ بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری علاقہ میں یکم جنوری کو مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 7 عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ Amit shah to visit jammu Kashmir

Amit shah to visit jammu Kashmir
Amit shah to visit jammu Kashmir
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 3:26 PM IST

Updated : Jan 12, 2023, 3:57 PM IST

تیرہ جنوری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورۂ راجوری

جموں: یکم جنوری کو جموں کشمیر کے راجوری کے ڈانگری علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں7 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، وزیر داخلہ امت شاہ 13 جنوری کو راجوری ضلع کا دورہ کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینیئر لیڈر نے ای ٹی وی بھارت کو اس کی اطلاع دی۔ جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف گنائی کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 13 جنوری کو راجوری ضلع کا دورہ کریں گے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں میں پیش آئے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 بچوں سمیت 7 عام شہریوں کی ہلاکت کے 13 دن بعد ہو رہا ہے۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد امت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امت شاہ سکیورٹی حکام اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے راجوری کا دورہ کریں گے۔ بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اس ہفتے کے شروع میں جموں کی بی جے پی قیادت کے ساتھ دہلی میں میٹنگ کی، جس میں انہوں نے سکیورٹی اور انتظامیہ سے متعلق مسائل کو اٹھایا۔

مزید پڑھیں: Amit Shah likely to visit JK مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ جموں و کشمیر متوقع

واضح رہے کہ راجوری میں پیش آئے اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری اضلاع کے جنگلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس او جی، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری کے مضافاتی علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2023, 3:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.