تھنہ منڈی خطہ پیر پنچال کے علاقوں میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ تھنہ منڈی راجوری سڑک پر باولی کے مقام پر تودے گرنے کی وجہ سے تھنہ منڈی راجوری سڑک پر کئی گھنٹوں تک سڑک بند رہی۔
پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہونچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھولا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھرم راج کمپنی نے سڑک کا کام چھوٹے ٹھکیداروں کو دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کشتواڑ: دچھن میں بادل پھٹنے سے 40 افراد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کا کام کررہی دھرم راج نامی کمپنی کو ہدایت دیں کہ وہ چھوٹے ٹھکیداروں کو کام نہ دیں تاکہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوسکے۔