ETV Bharat / state

Rajouri Girl Crack UPSC CAPF Exam:راجوری کی لڑکی نے یوپی ایس سی میں 82 واں رینک حاصل کیا - یو پی ایس سی میں کامیاب ہونے والی سمرن

جموں وکشمیر کے سرحدی علاقہ راجوری کے نوشہرہ علاقے سے تعلق رکھنے والی سمرن نے یوپی ایس سی کا امتحان کوالیفائی کرکے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔

راجوری کی لڑکی نے یوپی ایس سی میں 82 واں رینک حاصل کیا

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 10:27 AM IST

راجوری کی لڑکی نے یوپی ایس سی میں 82 واں رینک حاصل کیا

راجوری ضلع کے سرحدی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے UPSC، سینٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسز (CAPF) امتحان میں کامیابی حاصل کرکے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ 20 سالہ لڑکی سمرن نے 82 واں رینک حاصل کیا۔ سمرن کے والد ایک سابق فوجی ہیں اور اب محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کا تعلق ضلع کے سرحدی علاقے نوشہرہ سے ہے۔ اس نے اپنی بنیادی تعلیم نوشہرہ اسکول سے دسویں جماعت تک حاصل کی ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) گاندھی نگر، جموں سے ہیومینٹیز میں گریجویشن کی ہے۔

سمرن نے کہا کہ وہ بغیر کسی کوچنگ کے سیلف اسٹڈیز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے COVID-19 کے دوران تیاری کے لیے کافی وقت ملا اور یہ میرا آخری سمسٹر تھا جب میں UPSC CAPF امتحان میں شرکت کی تھی۔

سمرن نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنی پہلی کوشش میں امتحان کے لیے کوالیفائی کیا۔ وہ جموں اور کشمیر کے UT سے واحد امیدوار ہیں جنہوں نے UPSC کےCAPF امتحان کوالیفائی کیا ہے۔ تیاری کے دوران اپنی محنت کا ذکر کرتے ہوئے سمرن نے اپنے خاندان اور والدین کے تعاون کو سب سے اہم عنصر قرار دیا جس نے اسے اس مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی۔

مزید پڑھیں:Pakistani Drone پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت، بی ایس ایف نے ڈرون کو مار گرایا

سمرن نے بتایا کہ میں ایک ایسے علاقے سے تعلق رکھتی ہوں جو لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے، جس کی وجہ سے ہم بچپن میں آرمی کے جوانوں اور دیگر فورسز کے جوانوں سے ملتے تھے اور اس سے فورسز میں شامل ہونے کا جذبہ پیدا ہوا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی تمام لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مقصد پر توجہ مرکوز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.