دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر اور راجوری کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی رات بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پرطرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ رات کے قریب پونے گیارہ بجے شروع ہوا جو بعد ازاں جلد ہی تھم گیا۔ لیکن جموں کے اکھنور سیکٹر میں ایل او سی پرطرفین کے درمیان منگل کی صبح تک گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔
انہوں نے بتایا 'فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے' ۔
قابل ذکر ہے کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی تھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد اس کی شدت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
پیر کو طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایل او سی کے اس پار ایک فوجی ہلاک جبکہ دیگر چار زخمی ہوئے۔