ETV Bharat / state

Fire incident: راجوری کے تھانہ منڈی میں آتشزدگی - راجوری کے تھانہ منڈی میں شدید آتشزدگی

لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو تو پالیا گیا ہے کسی طرح کی کوئی جانی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ہے، البتہ گھرمیں جتنا بھی سازوسامان تھا سارا راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا ہے۔

تھنہ منڈی میں واقع مکان میں آتشزدگی
تھنہ منڈی میں واقع مکان میں آتشزدگی
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 4:53 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویزن تھانہ منڈی کی پنچایت عظمت آباد میں صبح کے وقت ایک مکان میں اچانک سے آگ لگ گئی جس کےنتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا اورساتھ ہی مکان کوبھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

راجوری: تھنہ منڈی میں واقع مکان میں آتشزدگی

ذرائع کے مطابق شوکت پرویز ظفر اقبال پسران محمد خان جوکہ پیشہ سےمزدور ہیں۔ مذکورہ بھائیوں کامشترکہ دومنزلہ یہ مکان تھا۔

مقامی لوگوں کی مددسے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ گھرمیں جتنا بھی سازوسامان تھا سارا راکھ کےڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: آتشزدگی میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان

اس موقع پر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ سب ڈویزن تھانہ منڈی میں کئی بار آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ مقامی لوگ انتظامیہ سے متعدد بار اپیل کرچکے ہیں کہ سب ڈویزن تھانہ منڈی میں فائر برگیڈ کا دفتر قائم کیا جائے مگر اس پر کوئی اقدام آج تک نہیں ہوا۔ وہیں مقامی لوگوں نےضلع انتظامیہ سےاپیل کی ہیکہ متاثرہ خاندان کو جلدازجلد معاوضہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.