جموں: جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق چلینجوں کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے فوج کو مزید قریب 50 جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'لائن آف کنٹرول کے ساتھ راجوری اور پونچھ اضلاع میں فوجی گاڑیوں پر حالیہ حملوں کے پیش نظر تقریباً 50 مزید جدید بلٹ پروف گاڑیوں کو منظوری دی گئی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ان گاڑیوں کی فراہمی سے فوج کو جنگل علاقوں میں چھپے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی'۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری اور پوچنھ جیسے سرحدی اضلاع میں بلٹ پروف گاڑیوں میں اضافے سے فوج مزید مستحکم ہوگی۔
مزید پڑھیں:
- سی آر پی ایف نے کشمیر میں 'وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں
- سرحد پر ہتھیاروں کا سراغ لگانے والے ریڈار نصب
انہوں نے کہا کہ لائٹ سپیشلسٹ ویہکلز بلٹ پروف گاڑیاں خاص طور پر فوج کے لئے بنائی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں گذشتہ برسوں کے دوران عسکریت پسندانہ حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں عنقریب ایسی مزید گاڑیوں کو متعارف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج جوانوں کو ان گاڑیوں میں جنگل علاقوں کا سفر کرنے کے دوران عسکری حملوں سے کم سے کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ راجوری پونچھ علاقہ میں سال 2023 کے دوران عسکریت پسندانہ حملے میں 19 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 7 عام شہریازجان ہوئے تھے۔
(یو این آئی مشمولات)