ETV Bharat / state

گم شدہ نوجوانوں کے لواحقین کی گورنر سے مدد کی اپیل - ڈی این اے نمونوں کے نتائج منظر عام پر لائے جائیں

جموں و کشمیر پولیس نے اگست کے مہنے میں تینوں کنبوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے تاہم آج تک ڈی این اے نمونوں کے نتائج سامنے نہیں آئے۔

لواحقین کی گورنر سے مدد کی اپیل
لواحقین کی گورنر سے مدد کی اپیل
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:51 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے پیڑی گاؤں کے تین نوجوان مزدوروں کی شوپیان میں گمشدگی کے بعد ہر روز نئی پیش رفت ہو رہی ہے۔ وہیں آج راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے ان ٹین نوجوانوں کے لواحقین نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ تینوں نوجوانوں کے ڈی این اے نمونوں کے نتائج منظر عام پر لائے جائیں تاکہ انہیں تشویش لاحق نہ ہو۔

لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے لیفٹنٹ گورنر سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے نمونوں کے نتائج منظر عام پر لائے جائیں تاکہ وہ اپنے لخت جگروں کی آخری رسوم ادا کر سکیں۔ انہوں نے پولیس محکمہ کی جانب سے نمونوں کی جانچ کرنے میں تاخیر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

معروف سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کا انتقال

جموں و کشمیر پولیس نے اگست کے مہنے میں تینوں کنبوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے تاہم آج تک ڈی این اے نمونوں کے نتائج سامنے نہیں آئے۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ڈی این اے سیمپل کے نمونے دو فورانسک لیبارٹریز کو بھیجے گئے جن میں فورانسک سائنس لیبارٹری سرینگر اور سنٹرل فورینسک لیبارٹری چنڈی گڑھ شامل ہیں۔

دراصل 18 جولائی کو شوپیان تصادم میں ہلاک ہوئے مبینہ عسکریت پسندوں اور راجوری کے تین لاپتہ نوجواں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوپیان انکاؤنٹر پر سوالات اُٹھائے جانے لگے تھے۔

کشمیر پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی وجاہت کی سربراہی میں راجوری پہنچی جہاں انہوں نے راجوری پولیس کے تعاون سے تینوں کنبہ کے افراد سے ملاقات کی۔

بعد ازاں تینوں گمشدہ نوجوانوں کے والدین کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے۔ جبکہ آج تک ڈی این اے نمونوں کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ جس سے ان تینوں لواحقین کے افراد خانہ تشویش میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.