ETV Bharat / state

Rajouri Encounter راجوری انکاونٹر جاری، ساتھی فوجیوں کی حفاظت کرتے ہوئے بہادر فوجی کتے نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ایک عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نرلا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی جاری ہے۔ انکاونٹر کی اطلاع جموں کے ایڈیشنل جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے دی- Encounter in Jammu and Kashmir's Rajouri continues

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 4:28 PM IST

Updated : Sep 12, 2023, 8:07 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے نارلہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جاری تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جاں بحق جبکہ ایس پی او سمیت مزید تین زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ راجوری کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایس پی او سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ اے ڈی جی پی کے مطابق علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti slams Centre امریکی سیب پر امپوٹ ڈیوٹی کم کرنا جموں و کشمیر معیشت کےلئے تباہ کن: محبوبہ مفتی

راجوری انکاونٹر میں فوج کے بہادر کتے کینٹ نے اپنے ساتھی فوجیوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اطلاعات کے مطابق انکاونٹر کے مقام پر بھارتی فوج کا بہادر کتنا کینٹ عسکریت پسندوں کے تعاقب میں سب سے آگے تھا اور اپنے ساتھی فوجیوں کی حفاظت کررہا تھا۔ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کی زد میں آنے سے فوجی کتے کینٹ کی موت ہوگئی۔ کینٹ نے فوجی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ساتھی فوجیوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے دی۔

Last Updated : Sep 12, 2023, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.