ETV Bharat / state

Militant killed in rajouri encounter: راجوری تصادم میں عسکریت پسند ہلاک - راجوری میں تصادم ایک عسکریت پسند ہلاک

سرحدی ضلع راجوری کےخواص علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔

راجوری تصادم میں عسکریت پسند ہلاک
راجوری تصادم میں عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Aug 5, 2023, 7:17 PM IST

Updated : Aug 5, 2023, 7:38 PM IST

راجوری تصادم میں عسکریت پسند ہلاک

راجوری (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو سرحدی ضلع راجوری کے خواص علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ٹیم نے مشترکہ طور آپریشن شروع کیا اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق تلاشی مہم تیز کی گئی اور چھپے عسکریت پسندوں نے حفاظتی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں حفاظتی اہلکاروں نے بھی فائرینگ شروع کی اور محاصرہ انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر گیا۔ حفاظتی اہلکاروں نے انکاؤنٹر کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ہلاک کئے گئے عسکریت پسند کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہے جبکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Encounter in south Kashmir: جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر، تین فوجی اہلکار زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بھی سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین محاصرے کے دوران انکاؤنٹر شروع ہوا جس میں فوج کے تین اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر سرینگر کے آرمی بیس اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور دوران علاج تینوں اہلکار فوت ہو گئے۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے۔

  • A small Police team on special operations duty in Budhal #Rajouri launched an operation on an intt generated by one of its members. Exchange of fire on. Details follow

    — ADGP Jammu (@igpjmu) August 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Kulgam Encounter کولگام تصادم میں زخمی تینوں فوجی اہلکار کی موت

Last Updated : Aug 5, 2023, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.