ETV Bharat / state

Elderly man Dies of Burn Injuries راجوری میں معمر شہری کی پُر اسرار حالت میں موت واقع - زمین تنازعہ میں معمر شخص ہلاک

شدید جھلسنے کے بعد راجوری کے موڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے معمر شخص نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ متوفی کے لواحقین نے الزم لگایا کہ معمر شخص کو اس کے پڑوسیوں نے زمین کے تنازع پر قتل کیا۔

elderly-man-succumbs-to-burn-injuries-in-rajouri
راجوری میں معمر شہری کی پُر اسرار حالت میں موت واقع
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 10:28 PM IST

راجوری: جموں کے راجوری ضلع میں ایک شخص کی مشکوک حالت میں موت واقع ہونے کے بعد اہل خانہ اور پڑوسیوں نے قتل کا الزام لگایا۔اہل خانہ کے مطابق پڑوسیوں کے ساتھ اراضی کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے راجوری کے موڑہ علاقے میں معمر شہری جھلس جانے سے شدید طور پر زخمی ہوگیا اور بعد ازاں اس کو ہسپتال لے جایاگیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اہل خانہ نے الزام لگایا کہ سائیں داس ولد ٹولہ رام کو زندہ جلایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کا پڑوسیوں کے ساتھ اراضی تنازعہ چل رہا تھا اور اس سے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔پولیس کا کہنا ہے موت کی وجوہات جاننے کی خاطر پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔وہیں پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے جی ایم سی راجوری کے احاطے کے باہر احتجاج کیا اور منصفانہ، غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.