ETV Bharat / state

راجوری: ڈرون اڑانے والے دو افراد گرفتار

راجوری میں ڈی سی دفتر کے قریب ایک ڈرون اڑتا ہوا دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے ڈرون اور اسے آپریٹ کر رہے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ڈرون
ڈرون
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:41 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے راجوری شہر میں ڈی سی دفتر کے قریب منڈلاتے ہوئے ایک ڈرون کو قبضہ میں لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا 'گوجر منڈی۔ ڈی سی آفس روڈ پر تعینات پولیس کی رات کی گشت کرنے والی ٹیم کو ہوا میں ہلکی روشنی محسوس ہوئی جس کے بعد انتباہ دیا گیا اور علاقے میں پولیس کی مزید ٹیمیں تعینات کردی گئیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'آسمان میں دکھنے والی یہ روشنی ایک ڈرون کی تھی اور ڈرون بعد میں لاپتہ ہو گیا'۔

پولیس نے بتایا 'سیکیورٹی اداروں کے قریب اس ڈرون کو دیکھنے کے بعد تحقیقات کو تیز کیا گیا اور ڈرون چلانے والوں کی شناخت کرنے کے لئے اور جہاں سے یہ کام کیا جارہا تھا اس کی جگہ تلاش کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی'۔

پولیس نے بتایا 'راجوری کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیر جیلانی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ان دو لڑکوں کی شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کی جو ڈرون اڑانے والے تھے اور پولیس نے ڈرون سے منسلک تمام دیگر سامان سمیت ڈرون کو ضبط کر لیا ہے۔

ڈرون چلانے والے دو لڑکوں کی شناخت ہوگئی اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

راجوری کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) چندن کوہلی نے بتایا 'ڈرون کو ضبط کر لیا گیا ہے اور دونوں افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے'۔

انہوں نے کہا 'حفاظتی و سیکیورٹی اداروں کے قریب ڈرونس اڑانا سخت منع ہے'۔

ایس ایس پی نے مزید کہا 'لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.