جموں و کشمیر کے ضلح راجوری میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے گاؤں تھنڈیکاسی میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ یہ گاؤں راجوری ٹاؤن سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس علاقے میں کچھ مشکوک حرکت کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ایک کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانبہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن
واضح رہے اس سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں کچھ مشکوک سرگرمی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
شبہ کیا جا رہا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔