ETV Bharat / state

Rajouri University Road Dilapidated: راجوری یونیورسٹی کو جانے والی رابطہ سڑک خستہ، طلبہ کو مشکلات - بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی رابطہ سڑک

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کو جانی والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب طلبہ کو یونیورسٹی پہنچنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ BGSB University Road in Rajouri Dilapidated

راجوری یونیورسٹی کو جانے والی رابطہ سڑک خستہ، طلبہ کو مشکلات

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 5:21 PM IST

راجوری یونیورسٹی کو جانے والی رابطہ سڑک خستہ، طلبہ کو مشکلات

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے دھنور علاقے میں قائم بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کو جانے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہے۔ خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں خاص کر طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ’’خستہ حال سڑک کی مرمت کے حوالہ سے طلبہ نے انتظامیہ سے کئی بار گزارشات کیں، احتجاج بھی کیے تاہم اس کے باوجود سڑک کی مرمت کے حوالہ سے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ نے بتایا کہ طلبہ کی گزارشات اور احتجاج کے بعد متعلقہ حکام نے خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جس سے یونیورسٹی طلبہ سمیت عملہ نے بھی راحت کی سانس لی۔ طلبہ نے محکمہ تعمیرات عامہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’نا معلوم وجوہات کی بنا پر سڑک کی مرمت کا کام سست پڑ گیا جس کا خمیازی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

یونیورسٹی جانے والی سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں اور کیچڑ کے سبب اکثر و بیشتر گاڑیاں بیچ راستہ میں ہی درماندہ ہو جاتی ہیں۔ طلبہ نے کہا کہ وقت پر یونیورٹی نہ پہننے کے باعث انہیں سخت اذیتوں کا سامنا رہتا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وقت پر امتحانی مراکز اور کلاس روم نہ پہنچنے کے باعث طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: راجوری: سڑک کی خستہ حالی پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالبہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’آج ہمارا امتحان دس بجے منعقد ہونا طے پایا تھا، تاہم کیچڑ سے بھرے راستہ پر گاڑیاں پھنس گئیں جس کے سبب ہم قریب آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچے۔‘‘ طلبہ نے ضلع انتظامیہ سے یونیوسٹی جانے والی سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.