ETV Bharat / state

Awareness Program on Women Rights : خواتین کے حقوق پر آگاہی پروگرام کا انعقاد - راجوری بیداری پروگرام کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

Awareness Programme on Women Rights : خواتین کے حقوق پر آگاہی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 5:05 PM IST

جموں و کشمیر: سرحدی ضلع راجوری کے ڈاک بنگلوو میں ’خواتین کو بااختیار بنانے‘ کے عنوان پر ون اسٹاپ سینٹر راجوری کے تعاون سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Awareness Programme on Women Rights in Rajouri اس پروگرام میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی کنوینر سمیت ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل، ایس ایس پی راجوری محمد اسلم سمیت پولیس و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

خواتین کے حقوق پر آگاہی پروگرام

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی کنوینر ثمرین خان نے کہا کہ 'اس طرح کے پروگرام میں صنف نازک کو با اختیار بنانے، انہیں مختلف حقوق و اسکیموں سے با خبر بنانے کے علاوہ معاشرے میں ان کی بہتر پرورش اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔‘‘ Awareness Programme in Rajouri انہوں نے کہا کہ ’ون اسٹاپ سینٹر راجوری‘ میں خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے کام انجام دیئے جا رہے ہیں ’لیکن ہم سب کا فرض ہے کہ معاشرے کی فلاح و بہبود خصوصاً خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں تعلیم کے نور سے آراستہ کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔‘‘

بیداری پروگرام کے دوران مدعو کیے گئے دیگر مقررین نے خواتین کے حقوق خصوصاً ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ Beti Bachao Beti Padhao Program in Rajouri اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے بیداری پروگرام منعقد کرنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرام عمومی طور سرکاری سطح پر منعقد کیے جاتے ہیں جب تک اس طرح کے پروگرام غیر سرکاری طور پر منعقد نہیں ہوتے تب تک سماج کو بیدار کرنا مشکل ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’حکومت خواتین کے حقوق کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے اور ملک بھر میں خواتین بہت اچھی پوزیشن پر کام کر رہی ہیں۔‘‘

پروگرام کے دوران ڈی سی راجوری اور ایس ایس پی نے ان تین طالبات کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے حال ہی میں بارہویں جماعت کے نتائج میں پوزیشنز حاصل کیں۔ Women Rights Programme in Rajouriانہوں نے اُن خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی کردار ادا کیا

مزید پڑھیں: بجنور: خواتین کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.