ETV Bharat / state

فوج تحقیقات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے: دفاعی ترجمان - فوجی گاڑی پر حملہ

Civilian Killed in Rajouri نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، اپنی پارٹی نے راجوری پونچھ میں عام شہری کی ہلاکت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 9:40 PM IST

Updated : Dec 23, 2023, 10:55 PM IST

جموں: فوج کا کہنا ہے کہ بفلیاز میں دہشت گرد واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین عام شہریوں کی موت سے متعلق اطلاع موصول ہوئی ہے ۔فوج تحقیقات میں اپنا بھر پور تعاون فراہم کرئے گی۔
دفاعی ترجمان نے ہفتے کی شام کو ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ”بفلیاز میں21 دسمبر کے واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔

  • Terrorist Initiated Incident at Bafliaz in Poonch-Rajouri Sector (21/ 22 Dec 23).

    Search operations by the Security Forces are continuing in the area of operations after the incident of 21 Dec 23. Reports have been received regarding three civilian deaths in the area. The matter… pic.twitter.com/KLwtC2C2nm

    — ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) December 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے مزید بتایا کہ "علاقے میں تین لوگوں کی موت کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ معاملہ زیر تحقیقات ہے، فوج تحقیقات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔"
بتادیں کہ بفلیاز میں نامعلوم عسکریت پسند حملے کے بعد تین عام شہریوں کی لاشیں پر اسرار طور پر برآمد کی گئیں۔
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، اپنی پارٹی اور دوسری سیاسی جماعتوں نے شہری ہلاکتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ ہے، تاکہ حقائق کا پتہ لگا کر خاطیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جاسکے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز علاقہ میں جمعہ کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 5 فوجی جوان ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آوروں نے ہلاک شدہ فوجیوں کے ہتھیار بھی چھین لئے اور مقامی جنگل میں غائب ہوگئے۔

فوج نے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے وسیع علاقہ کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے اس حملے کے بعد کئی شہریوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا اور اس دوران مبینہ حراست میں تین مقامی نوجوانوں کی موت واقع ہوئی جبکہ متعدد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

Last Updated : Dec 23, 2023, 10:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.