ETV Bharat / state

Wreath laying ceremony: انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

راجوری کے نرال علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران ایک فوجی اہلکار، ایک فوجی کتا اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 5:19 PM IST

انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

راجوری (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع راجوری کے نرلا علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکار روی کمار کو آج راجوری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ گلباری کی اس تقریب میں بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ روایتی گلباری کی تقریب میں فوجی افسران نے ہلاک ہوئے فوجی اہلکار کو سلامی پیش کی اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ فوجی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیے جانے کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے، سرکاری اعزاز کے ساتھ، آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں سیکورٹی فوروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی تھی جس میں ایک فوجی اہلکار سمیت بھارتی فوج کا ایک لیبراڈور کتا بھی ہلاک ہو گیا۔ انکاؤنٹر میں گزشتہ روز ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا تاہم آج صبح انکاؤنٹر کی سائٹ پر دوبارہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس کے بعد فورسز اہلکار مورچہ زن ہوئے اور دوسرے عسکریت پسند کو بھی ہلاک کیا گیا۔ راجوری میں پیش آئے اس تصادم میں اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ گولیوں کے تبادلہ میں راجی کی 63آر آر سے وابستہ روی کمار اور K9یونٹ سے وابستہ ایک لیبراڈار کتا بھی ہلاک ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Rajouri Encounter Update راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

دریں اثناء، بدھ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ علاقے میں بھی حفاظتی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا جس میں، آخری اطلاع موصول ہونے تک، تین حفاظتی اہلکار بشمول دو فوجی اہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.