راجوری میڈیکل کالج کا تعمیر کام گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے اور اسی تعمیری کام کے دوران ایک دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے 75 سالہ شخص موت ہوگئی۔
ہلاک شخص کی شناخت کرم چند گرمکھ کے طور پر ہوئی جو میرارحوری کا رہنے والا تھا۔
مقامی لوگوں نے حادثےکی خبر فوری طور پر ضلع انتظامیہ کو دی جس جے بعد ملبے سے لاش نکالی گئی۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ دیوار کی تعمیر کے لیے ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
وہیں سرپنچ کورٹ۔دھڑا کلبیرسنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ 'میڈیکل کالج کے تعمیری کام میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں کئی بار ٹھیکیدار اور انتظامیہ سے اپیل کی جا چکی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس جانب توجہ دے تاکہ تعمیری کام میں ہورہی بدعنوانی کو روکا جاسکے نیز انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیوار گرنے سے ہلاک ہونے والے شخص کے اہلخانہ کو معقول معاوضہ دیا جائے۔