راجوری: راجوری ضلع کے کوٹرنکا کے شاہ پور کنڈی گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتوار کی شام راجوری ضلع کے تھانہ بدھل کے گاؤں کے ایک گھر میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ گھر کے باہر دھماکہ ہوا جس میں ٹینٹ ہاؤس میں کام کرنے والے دو کارکن زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ہونے کی اطلاع جوں ہی پولیس کو ملی تو ایس ایچ او کنڈی حبیب پٹھان اور ایس ایچ او بدہل مستاج چودھری اپنی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ 2 injured in mysterious explosion in Rajouri
پولیس نے علاقے کی چھان بین شروع کردی ہے، زخمیوں کی شناخت جسبیر سنگھ ولد بلوان سنگھ ساکن موہڑہ اور بلند خان ولد سید محمد ساکن جگلانو کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں یہ لگاتار چوتھا دھماکہ ہے، اسی علاقے میں لگاتار ایسا کیوں ہورہا ہے اور یہ کون لوگ ہیں جو امن کو خراب کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو جلد گرفتار کرنا چاہیے۔ Explosion in Rajouri
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 28 دنوں میں علاقے میں یہ لگاتار چوتھا دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل سب ڈویژن کے تھانہ کنڈی کے علاقوں میں تین افراد دھماکے میں زخمی ہوچکے ہیں۔ 19 اپریل کو جگلانو گاؤں میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ Blast in Rajouri
یہ بھی پڑھیں : IED Blast In Gaya: گیا میں آئی ای ڈی بم دھماکے میں کوبرا کے تین جوان زخمی