ETV Bharat / state

Bolero and Trailer Collision in Bhilwara بھیلواڑہ میں بولیرو اور ٹریلر کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 10:07 AM IST

ضلع بھیلواڑہ کے تروینی علاقے میں ناگوری پیٹرول پمپ کے قریب منڈل گڑھ سے بھیلواڑہ کی طرف آرہی بولیرو ٹریلر سے ٹکرا گئی جس میں ایک کی موت ہو گئی۔ Bolero and Trailer Collision in Bhilwara

بھیلواڑہ میں بولیرو اور ٹریلر کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت

بھیلواڑہ: ریاست راجستھان میں بھیلواڑہ۔ کوٹہ سڑک پر تروینی کے قریب بجری سے بھرے ٹریلر اور بولیرو کے درمیان ٹکر میں بولیرو کے الٹ جانے سے ایک نوجوان کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ منڈل گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج منوج جاٹ نے بتایا کہ 'منڈل گڑھ سے بھیلواڑہ کی طرف جارہی بولیرو اور سامنے سے آنے والے ٹریلر میں منگل کی رات تروینی علاقے میں ناگوری پیٹرول پمپ کے قریب ٹکر ہوگئی۔ Bolero and Trailer Collision in Bhilwara

اس حادثے میں بولیرو الٹ گئی جب کہ ٹریلر ہائی وے سے نیچے اتر گیا۔ بولیرو میں تین افراد سوار تھے جو اندر پھنس گئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو بولیرو سے نکال کر منڈل گڑھ اسپتال پہنچایا لیکن راستے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاٹ نے بتایا کہ مرنے والے اور زخمی افراد کا تعلق کریڑا تھانہ سرکل سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road accident in Sangam تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک لڑکی زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.