راجستھان میں كورونا وائرس کی زد میں اب تک 210 لوگ آ چکے ہیں، وہیں 5 لوگوں کی اس وبا سے موت بھی ہو چکی ہے ۔
اس دوران ادے پور سے ایک پریشان کن خبر سامنے آئی ہے، جہاں یوپی کی ایک مزدور وشنو نے کورٹائن کے دوران خودکشی کرلی ہے، حالانکہ ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کا سبب کورونا کا ڈر بتایا جا رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق ادے پور اور گجرات کے بارڈر سے مزدور مسلسل نقل مکانی کر رہے ہیں، جنہیں ادے پور کے گيتانجلی کالج میں كورینٹائن کیا جا رہا ہے، اسی کالج میں یوپی ہاتھرس کا رہائشی وشنو کو بھی اس کے دو دوستوں کے ساتھ کورنٹائن کیا گیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ وشنو اور اس کے دوست صورت کے ایک ہوٹل میں ویٹر کا کام کرتے تھے ،کورینٹائن کے دوران ان سب کو مختلف کمرے میں رکھا گیا تھا، اتوار کی صبح جب دوست اس کے کمرے میں گئے تو وشنوں پھندے سے لٹکا ہوا ملا۔
دوستوں نے بتایا کہ کل رات کو تقریبا 11:00 بجے تک وہ ساتھ میں ہی تھا،لیکن اس نے کسی بھی پریشانی کا ذکر نہیں کیا،اور سونے چلا گیا، صبح میں جب آنکھ کھلی تو اس کی خودکشی کے بارے میں اطلاع ملی۔
وہیں اس پورے واقعے کی جانکاری پولیس کو دی گئی ،موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔