ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جیوتی نگر علاقے میں واقع وقف بورڈ دفتر میں سولر پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔ موجودہ وقت میں وقف بورڈ دفتر کا بجلی کا بل کافی زیادہ آرہا ہے۔ اس سے بجلی کے بل میں 50 سے 60 ہزار روپے کی ہر ماہ کی کمی آئے گی۔
راجستھان وقف بورڈ دفتر کی چھت پر سولر پلانٹ لگانے کا کام چل رہا ہے۔ تقریباً 90 فیصد کام پورا ہو چکا ہے۔ ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ آنے والے چند روز میں یہ پورا سولر پلانٹ تیار ہو جائے گا اور جلد ہی راجستھان مسلم وقف بورڈ کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین اس پلانٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہے کہ سولر پلانٹ راجستھان کے تقریبا ہر محکمے میں لگایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آتشزدگی میں خاتون کی موت، چار جھلسے
خان کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں ہمارے آفس کا بجلی کا بل 40 سے 45 ہزار روپے ہر ماہ آرہا ہے اور کبھی اس سے زیادہ بھی آجاتا ہے، اس لیے اس بل کو کم کرنے کی حیثیت سے ہماری جانب سے دفتر میں سولر پلانٹ لگایا جارہا ہے۔
خان کا کہنا ہے کہ سولر پلانٹ لگنے کے بعد بجلی کا بل 4 سے 5 ہزار روپے آئے گا۔
خان کا کہنا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بجٹ میں جو اعلان راجستھان مسلم وقف بورڈ کو لے کر کیا ہے اس اعلان کے بعد یہ کام ممکن ہو سکا ہے۔