اجمیر: راجستھان کے ضلع ٹونک کے دیولی تھانہ علاقے کے تحت تھانوا گاؤں کی ایک خاتون شایری دیوی کو تقریباً نصف درجن لوگوں نے گھر میں یرغمال بنا کر اس کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کی۔ اس معاملے میں متاثرہ کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ متاثرہ کے شوہر نے اس معاملے میں پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔Woman Beaten by Many People Video Viral
اس سلسلے میں دیولی تھانے کے انچارج جگدیش پرساد نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کمہار کے گھر برتن لینے گئی تھی، جس کے بعد وہ واپس لوٹ رہی تھی تو تھانوا کے رہائشی چھتر جاٹ، رام راج جاٹ اور دلیپ سمیت ان کے گھر کی خواتین متاثرہ خاتون کو زبردستی اپنے گھر لے گئے اور گھر کا دروازہ اندر سے بند کر دیا جو کہ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کس طرح متاثرہ کے ساتھ مارپیٹ کی جا رہی ہے۔ اس دوران گاؤں والوں کی اطلاع پر ناصردہ چوکی کے انچارج ستیہ نارائن چودھری اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور گھر کا تالا کھول کر خاتون کو ملزمین کے چنگل سے چھڑایا۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ماں نے بچی کو دردناک سزا دی، ویڈیو وائرل