بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آپ کو جگہ جگہ پر ٹریفک پولیس کے جوان چالان کاٹتے ہوئے نظر آ جائیں گے۔
یہ چالان قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کاٹے جاتے ہیں، لیکن اگر بات کی جائے پولیس اہلکاروں کی تو یہی پولیس چلان کاٹنے سے پیچھے ہٹ جاتے ہے۔
جی ہاں اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے جے پور میں پولیس کی وردی میں ملبوس جوان بغیر ہیلمٹ پہنے گاڑی چلاتے ہیں اور ان کے خلاف کسی طرح کی قانونی کاروائی نہیں ہوتی۔
ان پولیس کے جوان کو روک کر ٹریفک پولیس کے جوان یہ نہیں پوچھتے کہ آخر آپ نے ہیلمٹ کیوں نہیں پہن رکھا ہے۔
کیس ایک
جالوپورہ علاقے سے ایک پولیس کا جوان اپنی گاڑی بغیر ہیلمیٹ پہنے لے کر نکلتا ہے، پانچ بتی سرکل پر وہ رکتا ہے، اس درمیان راستے میں تین ٹرافک پوائنٹز آتے ہیں لیکن کہیں پر بھی ٹریفک پولیس کے جوان انہیں نہیں روکتے۔
کیس دو
گورنمنٹ ہاسٹل سرکل سے دو پولیس اہلکار گاڑی لے کر نکلتے ہیں جس میں ایک نے ہیلمٹ پہن رکھی ہے اور دوسرا بغیر ہلمیٹ کے ان کے پیچھے بیٹھا ہے۔ اہنسا سرکل تک دو ٹریفک پوائنٹز آتے ہیں لیکن دونوں جگہ انھیں نہیں روکا جاتا۔
کیا کہتے ہیں ذمہ دار
پولیس افسران کے مطابق اگر ہمیں کہیں بھی قانون توڑتا ہوا کوئی بھی شخص نظر آتا ہے تو ہم اس کے خلاف کاروائی کرتے ہیں۔
افسران کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اگر کوئی ہمارے پاس ثبوت لے کر آتا ہے تو ہم ایسے لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کریں گے خواہ وہ پولیس اہلکار ہو یا پھر کوئی اور۔