نئی دہلی: بھارت سے پاکستان جانے والی انجو 29 نومبر کی شام کو اٹاری واہگہ بارڈر سے اپنے ملک میں داخل ہوئیں اور اس کے بعد امرتسر ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئی۔ انجو نے پاکستان میں اسلام مذہب قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے اور اپنے عاشق نصراللہ سے شادی بھی کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں فاطمہ سے تحقیقاتی ایجنسیوں نے پوچھ تاچھ لیکن فاطمہ (انجو) اس وقت کہاں اور کس کے پاس ہے، یہ کسی کو بھی نہیں معلوم ہے۔ کیونکہ تحقیاتی ایجنسیوں کی طرف سے بھی فاطمہ کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
وہیں ایک بڑا سوال یہ بھی ہے کہ پاکستان جا کر اپنے عاشق سے شادی کرنے والی فاطمہ اچانک بھارت کیوں واپس آگئی؟ ذرائع کے مطابق فاطمہ اپنے بچوں سے ملاقات کرنے اور انہیں سمجھانے کے لیے بھارت واپس آئی ہیں۔ یہ بھی خبر ہے کہ فاطمہ اپنے بچوں کی رضامندی سے انھیں پاکستان واپس لے جانا چاہتی ہیں، فاطمہ کے پاکستان سے بھارت واپسی کا مقصد اپنے سابق شوہر اروند سے طلاق کی کاروائی کو انجام دینا بھی بتایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انجو کی پہلی شادی اروند سے ہوئی تھی جس کے دو بچے ہیں لیکن پاکستان جانے کے بعد سے انجو کے گھر والوں نے اس سے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا اور راجستھان کے بھیواڑی علاقے میں اس کے خلاف کیس بھی درج کرایا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب راجستھان پولیس بھی تفتیش کے لیے انجو کو گرفتار کر سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انجو 21 جولائی 2023 کو راجستھان کے بھیواڑی سے پاکستان چلی گئی تھی جہاں اس نے اسلام قبول کر لیا اور اپنے فیس بک دوست نصراللہ سے شادی بھی کر لی، اس کے بعد فاطمہ پاکستان کے خیبرپختونخوا میں نصراللہ کے گھر رہائش پذیر ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں